5 دسمبر، 2011، 1:07 PM

روس

روس کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت کی برتری

روس کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت کی برتری

مہر نیوز-5 دسمبر 2011ء: روس میں قومی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ریاستی ڈوما کے انتخابات میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اعداد و شمار کے مطابق حکمراں جماعت متحدہ روس کو واضح برتری حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں قومی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ریاستی ڈوما کے انتخابات میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اعداد و شمار کے مطابق حکمراں جماعت متحدہ روس کو واضح برتری حاصل ہے۔ اطلاعات      کے مطابق پچھتر فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہوچکے جس کے مطابق حکمراں جماعت متحدہ روس کو سب سے زیادہ انچاس اعشاریہ ننانوے فی صد ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی دوسرے نمبر پر ہے جسے تقریباً بیس فی صد ووٹ ملے ہیں۔ روس کی پارٹی برائے انصاف اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو بالترتیب تیرہ اور گیارہ فی صد ووٹ ملے ہیں

News ID 1477140

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha